شائع 09 جون 2017 06:15am

دی کپل شرما شونے ایک بار پھرٹاپ5میں انٹری ماردی

دی کپل شرما شونے کافی عرصے تک اپنے مداحوں کی جانب سے پیار اور داد ہائی ریٹنگز کی صورت میں حاصل کیں لیکن کچھ عرصہ قبل اس شو کے میزبان کپل شرما اور سنیل گروور کے جھگڑے نے سب کچھ خاک میں ملا دیا تھا۔

اس شو کی ٹی آر پیز نیچے آنے کی وجہ یہ جھگڑا اور ٹیم ممبرز کا شو چھوڑ جانا تھا اس بدنام زمانہ جھگڑے کے بعد شو چھوڑ جانے والوں میں سنیل گروور، علی اصغر، چندن پرابھاکر اور سگاندھا مشرا شامل تھے۔

لیکن کپل شرما کی انتھک محنت اور مداحوں کے پیار نے ایک بار پھر دی کپل شرما شو کوبھارتی ٹیلیویژن شوزکی ریٹنگ میں ٹاپ 5 میں جگہ دلا دی ہے۔

اس موقع پر کپل شرماکے ساتھی کیکو شردھا (گتھی) نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اوراسی طرح لطف اندوز کرتے رہنے کا عزم بھی کیا۔

حالانکہ سنیل گروور کے انوکھے کردار کو اس شو میں بہت مس کیا جاتا ہے لیکن موجودہ ٹیم نے بھی کافی محنت کرتے ہوئے اس ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچائے رکھا ہے اور اب شو کی ٹی آر پیز دوبارہ بڑھ کر ٹاپ 5 میں داخل ہوگئی ہیں۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس

Read Comments