ہالا:این اے دوسو اٹھارہ ،ضمنی انتخاب کا میدان آج سجے گا

شائع 18 جنوری 2016 05:14am

ہالا:قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسو اٹھارہ میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے،حلقے میں مخدوم امین فہیم کے بھائی سعیدالزاماں سمیت پانچ امیدوار مدمقابل ہیں۔

ہالا میں این اے دوسواٹھارہ کی نشست پرضمنی انتخاب کا میدان آج سجے گا، یہ نشست پیپلزپارٹی کے رہنما امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، حلقے میں پیپلزپارٹی کی جانب سے مخدوم امین فہیم کے بھائی سعیدالزاماں سمیت پانچ امیدوار مدمقابل ہیں، جبکہ امین فہیم انتقال کے بعد ایم کیوایم ، پی ٹی آئی سیت دیگر سیاسی جماعتوں اس حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

ووٹنگ کیلئے دوسو ٹریسٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی،تین لاکھ آٹھ ہزارتین سو اٹھانوے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جبکہ سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کے تین ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

Read Comments