شائع 10 جون 2017 07:22am

افطار کے فوری بعد یہ کام ہر گز نہ کریں

افظار کے بعد اعام طور پر ہر شخص بوجھل محسووس کرتا ہے خاص کر گرمیوں کے روزوں میں جسم کی توانائی کم ہو جاتی ہے جس کے باعث جسم میں تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے، ایسے میں ہر شخص اپنی عادت کے مطابق وہ کام کرتا ہے جس میں اسے سکون محسوس ہو، جیسے کہ لوگ چائے پی کر تھکاوٹ دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے ہی کچھ لوگ سگریٹ نوشی کی جانب توجہ دیتے ہیں۔ایک  تحقیق میں ڈاکٹروں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی دل کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔

 ساتھ ہی اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ  یہ جسمانی جھٹکوں کے علاوہ ہاتھ پاؤں میں کپکپاہٹ کا باعث بھی بننے لگتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے روزہ افطار کرنے کے بعد سگریٹ پینے سے زیادہ خطرناک عمل کوئی نہیں۔افطاری کے وقت جسم کو پانی، گلوکوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں سگریٹ پینے سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور خون میں آکسیجن مناسب مقدار میں جذب نہیں ہوتی، خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے اسکے جمنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

سگریٹ سے دل کی دھڑکن بے ربط ہو جانے کا بھی خطرہ لاحق ہو سکتا  ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے ، جس سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹروں  کا کہنا ہے کہ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو عام طور پر پڑنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ، طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے تاہم افطار کے تھوڑے وقفے سے سگریٹ پینے پرایسا نہیں ہوتا۔

طبی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان میں دل کے امراض کے سبب اموات میں اضافہ ہوجاتا ہے اوراسی سلسلے میں سگریٹ نوشی بھی اچانک موت کا سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک سگریٹ انسان کی عمر آٹھ منٹ تک کم کر دیتا ہے کیونکہ اس میں چار ہزار سے زائد نقصان دہ اجزا موجود ہوتے ہیں۔ تمباکو نوشی سے انسان کو دل، پھیپھڑے، سانس، نظام ہضم، پیشاب، معدہ، جگر اور منہ کی بہت سی مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محقیقین نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں سگریٹ نوشی ترک کرنے کا اچھا موقع ہوتا ہے کیونکہ جب انسان روزے کی حالت میں دن بھر میں تقریباً تیرہ چودہ گھنٹے تک سگریٹ نہیں پیتا، تو یہ عمل سال بھر بھی کرسکتا ہے، اس طرح روزے دار کی طبیعت میں ایک ایسا ڈسپلن وجود پاتا ہے، جس سے وہ سگریٹ نوشی سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کر سکتا ہے۔

بشکریہ: گلف نیوز

Read Comments