شائع 18 جنوری 2016 06:12am

مندنا کوبگ باس 9مہنگا پڑگیا

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے سب سے مقبول شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی مندنا کریمی کو بولی وڈ کی معروف ہدایت کار ،پروڈیوسر اور میزبان ایکتا کپور نے دیا پانچ کروڑ کو جھٹکا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سب سے مقبول اور متنازعہ شو بگ باس سے بھارت میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی مندنا کریمی ایکتا کپور کی نئی آنے والی فلم کیا کول ہیں ہم تھری میں اداکاری کررہی ہیں ،فلم بائیس جنوری کو بھارت اور پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔فلم میں مندنا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں اور ان کے ساتھ تشار کپور اور آفتاب شیو ڈیسانی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

گزشتہ روز دونوں اداکار بگ باس میں فلم کی پروموشن کرنے آئے مندنا فلم میں موجود اپنے ساتھی اداکاروں کو دیکھ کر بہت خوش ہوگئیں ،لیکن انہیں جھٹکا اس وقت لگا جب ایکتا نے ویڈیو پیغام کے ذریعے انہیں شو چھوڑ کر باہر آنے کے لئے کہا ۔

ایکتا کا کہنا تھا کہ اگر مندنا شو سے باہر نہیں آئیں تو وہ ان پر پانچ کروڑ کا دعوٰی کردیں گی،کیو نکہ کنٹریکٹ کے حساب سے انہیں فلم کی پروموشن میں شامل ہونا ہے ۔

دوسری طرف سلمان خان نے انہیں یاد دلا یا کہ اگر وہ شو کو بیچ میں ہی چھوڑ کر گئیں تو انہیں بگ باس کے ساتھ کئے گئے کنٹریکٹ کے مطابق پیسے لوٹانے پڑیں گے،مندنا یہ بات سن کر انتہائی پریشان ہوگئیں۔

لیکن جب انہیں ایکتا نے کہا کہ وہ گھر کے اندر رہ کر بھی فلم کی پروموشن کر سکتی ہیں تو ان کی پریشا نی میں کمی واقع ہوئی اور انہوں نے سکون کا سانس لیا۔

Read Comments