دیوداس کا تھری ڈی ورژن جولائی میں ریلیز ہونے کا امکان
ممبئی: بارہ جولائی کو سنجے بھنسالی کی مشہور فلم دیوداس کو پندرہ سال مکمل ہو جائیں گے اور اسی موقع پر کو مزید یاد گار بنانے کے لئے دیوداس کی ٹیم نے اس فلم کا تھری ڈی ورژن ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق فلم کے ہدایتکار سنجے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'میں نے فلم کے تھری ڈی ورژن پر اس وقت ہی رضامندی ظاہر کی مجھے اس بات کا یقین آ گیا کہ فلم کے تمام تر مناظر کو اسی انداز میں پیش کیا جائے گا جیسے وہ حقیقتاً ہیں۔ فلم دیوداس کا تھری ڈی ورژن دنیا بھر میں اگلے ماہ ریلیز کرنے کا امکان ہے مارکیٹنگ ذرائع کے مطابق فلم کا یہ ورژن انٹرنیشنل تھری ڈی مارکیٹ میں کسی تہلکے سے کم نہ ہو گا۔ بشکریہ: بولی وڈ بنگامہ
Read Comments