شائع 12 جون 2017 10:14am

رمضان شو کے دوران نیلم منیر سیخ پا ہو گئیں

ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہیں تمام نجی چینلز پررمضان ٹرانسمیشن کا آغاز ہوجاتا ہے، اور لوگوں  اس میں شرکت کرکے بیحد لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان ٹرانسمیشنز میں گیم شوز اپنی ایک الگ اہمیت رکھتے ہیں۔

 ان شوز میں مختلف مہمانوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے، حالیہ آج انٹرٹینمٹ کی رمضان ٹرامیشن میں مشہور اداکارہ اور ماڈل نیلم منیر کو مدعو کیا گیا، خیال رہے کہ ان شوز میں  نامور شخصیات اور سلیبرٹیز کو مدعو کرکے ان سے سوالات و جوابات کئے جاتے ہیں تاکہ عام عوام کو ان کے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے۔

 نیلم منیر سے رمضان گیم شو کے دوران انہی سوالات و جوابات کا سلسلہ جاری تھا کہ میزبان کے ان سے اسپیلنگ پوچھنے پروہ آگ بگولہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں اچھی بات نہیں میں ایسی چیزوں سے ناراض ہوجاتی ہوں اور اس پر جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں کھیل رہی آپ ان کے ساتھ کھیل لیں جس کے بعد ہوسٹ اور دوسرے آئے مہمان نے ان کو سمجھایا اور ماحول دوبارہ خوشگوار ہوگیا۔

آپ بھی یہ ویڈیو دیکھیں۔

Read Comments