شائع 12 جون 2017 05:07pm

فوربز نے زیادہ معاوضہ لینے والے اسٹارز کی فہرست جاری کردی

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اسٹارز کی فہرست جاری کردی۔

فوربز کی سو افراد پر مشتمل فہرست میں امریکی گلورکار و ریپر ''سین کومبز'' 130 ملین ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

اپنی آواز سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی امریکی گلوکارہ بیونسے 105 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں فٹبالر کرسچیانو رونالڈو 93 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں اور لیونل میسی 80 ملین ڈالر کے ساتھ 14ویں نمبر پر ہیں۔

ہالی ووڈ اداکار ریسلر و ڈیوائن جانسن کا 65 ملین ڈالر کے ساتھ 22واں اور وین ڈیزل کا 54.5 ملین ڈالر کے ساتھ 31 واں نمبر ہے۔

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان 38 ملین ڈالر کے ساتھ65 ویں، سلمان خان37 ملین ڈالر کے ساتھ 71ویں اور اکشے کمار 35.5 ملین ڈالر کے ساتھ 80 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

چونتیس اعشاریہ دو ملین ڈالر کے ساتھ گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو فہرست میں 88 واں نمبر ملا ہے۔

Read Comments