یہ چھوٹی چھوٹی ٹرکس آپ کی زندگی نہایت آسان بناسکتی ہیں
کیا آپ نے کبھی اپنی کار کی ہیڈ لائٹ کو ٹوتھ پیسٹ سے صاف کیا ہے؟ اگر نہیں! تو یقین کیجئے یہ کسی پروفیشنل کلینر سے بھی زیادہ اچھے طریقے سے کام کرتا ہے۔ اسی طرح روزانہ کی روٹین میں بہت ساری ٹرکس ایسی ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنی زندگی کو انتہائی آسان بنا سکتے ہیں۔
ٹیپ کا کنارہ ڈھونڈنے میں ہمیں کتنی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اگر اسی ٹیپ کے کنارے پر اگر پیپر کلپ کو لگا دیا جائے تو اسے ڈھونڈنے میں ایک سیکنڈ بھی ضائع نہ ہوگا۔
آپ انتہائی آسانی سے فرینچ مینیکیور کر سکتے ہیں جس کے لئے آپ کو صرف یہ کرنا ہوگا کہ جس طرح تصویر میں ٹیپ چپکا ہوا ہے اس طرح اپنی انگلیوں پر چپکائیں اور آسانی سے اس کو سرانجام دے دیں۔
اگر آپ اپنے کچن میں جگہ بچانا چاہتے ہیں تو خالی کینوں کو رکھنے کے لئے ایک فائل ہولڈر کا استعمال کریں۔
ایک مقناطیس آپ کو اپنی تمام دھاتی اشیاء ایک جگہ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔
آپ کسی بھی مضبوطی سے بند ہوئے جار کو ایک چمچ کی مدد سے آسانی سے کھول سکتے ہیں۔
اگر آپ کو میلے کپڑے سفر سے واپسی پر لے جانے ہوں اور آپ چاہتے ہیں کہ ان میں ناخوشگوار بو بھی نہ آئے تو بس ایک صابن ان کپڑوں کے درمیان
میں رکھ کر انہیں پیک کرلیں بو نہیں آئے گی۔
اپنی قینچی میں جلدی سے دھار لگانے کے لئے چاندی کے ورق پر کچھ کٹس لگائیں اس سے آپ کی قینچی میں فوری دھار لگ جائے گی۔
گھر میں جب رنگ کروارہے ہوں تو چیزوں کو ڈھانپنے کے لئے چاندی کے اوراق کا استعمال کریں اور ہاں شیشے سے بنی چیزوں کی صفائی بھی چاندی
کے ورق سے ہی کریں۔
بشکریہ برائٹ سائیڈ