وزیراعظم اورآرمی چیف سعودی عرب کے دورے پرروانہ

شائع 18 جنوری 2016 08:28am

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ دورے کا مقصد ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کو کم کرانا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے، موجودہ دورہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کا نوماہ کے دوران سعودی عرب کا دوسرا دورہ ہے۔

پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے،پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

دورے کے دوران آرمی چیف اور وزیر اعظم علاقائی اور بین الاقوامی امورکے علاوہ ریاض اورتہران کے درمیان موجودہ کشیدگی کو کم کرانے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Read Comments