اراکین پارلیمنٹ کا حکومتی کوششوں کا خیرمقدم

شائع 18 جنوری 2016 08:39am

اسلام آباد:اراکین پارلیمنٹ نے ایران سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرانے کےلئے حکومتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارلیمنٹیرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں کشیدگی سے مشرق وسطیٰ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ متاثرہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضاءبحال کرانے میں انتہائی اہم فریق کی حثیت رکھتا ہے ،اس کے علاوہ پاکستان دونوں برادرممالک کے درمیان ثالثی کا کردا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

عوامی نمائندوں کا اس بارے میں مزید کہنا ہے کہ افغانستان میں کشیدگی کی صورتحال کے اثرات پاکستان پرمرتب ہوتے ہیں جس کے باعث پاکستان کا امن افغانستان سے مشروط ہے۔اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے خطے میں پاکستان کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Read Comments