ممبئی: بولی وڈ سلطان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ کا نیا گانا 'ناچ میری جان ' بھی شائیقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ساجن ریڈیو کی مقبولیت کے بعد اب یہ گانا بھی لوگوں میں بے پناہ مقبول ہو گیا۔
فلم ٹیوب لائٹ کا یہ گانا بھائی چارے کی جیتی جاگتی مثال بن کر سامنے آیا، گانے میں سلمان اور ان کے بھائی سہیل خان کی دوستی قابل دید ہے . اس سے قبل بھی پہلا گانے میں بھی بھائیوں کی یہ جوڑی خوشی سے ایک دوسرے کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دی.
فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی، پپہلے گانے کی طرح یہ گانا بھی ہر لحاظ سے بیحد دلچسپ رہا۔
فلم ٹیوب لائٹ کی کہانی لکشمن (سلمان) کے گرد گھومتی ہے جو تھوڑا سست ہے اور اسے ٹیوب لائٹ کے طور پر جانا جاتا ہے. لکشمن جو کہ اپنے بھائی (سہیل خان) کے ہند چین جنگ کے دوران لاپتہ ہو جانے کے بعد خود کو اس چیز پر آمادہ کرتا ہے کہ اس میں اپنے بھائی کو تلاش کرنے کی طاقت ہے۔
فلم میں شاہ رخ خان ایک جادوگر کے طور پر سامنے آتے ہیں جو لکشمن (سلمان خان) کو ان کے اندر چھپا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد کرتے ہیں۔فلم ٹیوب لائٹ ہالی وڈ فلم لٹل بوائے سے اخذ کی گئی ہے۔
سلمان اپنی ہر فلم میں نت نئے تجربات کرتے ہیں اور ہدائتکار کبیر خان انہیں بہترین بنا کر پیش کرتے ہیں۔ دیکھتے ہیں اس بار سلمان کا یہ تجربہ کیسا رہتا ہے۔