شائع 14 جون 2017 09:27am

تصاویر میں مزید پرکشش نظر آنا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں

ہم میں سے کئی لوگ یہ سمجھتے ہوں گے کہ موڈلنگ کے لئے صرف خوبصورت چہرہ، اچھی پرسنیلٹی اور بس ایک ڈجیٹل کیمرہ ہونا چاہئے اور موڈلنگ شروع۔ لیکن نہیں جناب صرف خوبصورت چہرہ، اچھی پرسنیلٹی اور ڈیجیٹل کیمرے کی ضرورت نہیں بللکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی پرسنیلٹی کو اجاگر کرنا بھی آنا چاہئے۔
آج ہم آپ کو تصاویر میں پرکشش اور جازب نظر لگنے کی کچھ ترکیبیں بتائیں گے امید ہے آپ اس پر عمل کرکے اپنی تصاویر کو مزید خوبصورت بنانے میں کامیاب رہیں گے۔
٭ہمیشہ اپنی تھوڑی کو آگے کی طرف رکھیں

تھوڑی کو آگے کی طرف رکھنے سے آپ کی گردن واضح ہوتی ہے جس سے وہ بھاری نہیں لگتی۔
٭اپنے ہاتھوں کو مت باندھیں

ہاتھ باندھنے سے پورا فیگر عجیب لگنے لگتا ہے اس لئے جب بھی تصویر لیں ہاتھ نہ باندھیں۔
٭اپنے پوسچر کا خصوصی دیہان رکھیں

اگر آپ اپنے پوسچر کا دیہان نہیں رکھیں گے تو غلط پوسچر کی وجہ سے وزن تھوڑا زیادہ محسوس ہونے لگتا ہے۔
٭اینگل کو تھوڑا سا تبدیل کریں

اگر آپ ٹانگیں کیمرے کی طرف کرلیں گے تو عجییب سا ہی لگنے لگتا ہے اسی لئے ہمیشہ ٹانگوں کے اینگل کو تبدیل کرکے بیٹھیں۔
٭جسم کے اوپر والے حصے کو گھمائیں

اگر آپ اپنے کندھوں والے حصے کو تھوڑا سا سیدھا کرلیں اور پیٹ کے حصے کو بل دے کر رکھیں تو اس سے آپ سلم اینڈ اسمارٹ لگنے لگتے ہیں۔
٭اپنے ہاتھوں کے اوپر توجہ دیں کہ کہاں رکھا ہے

اپنے ہاتھوں کو کہیں بھی ایسے ہی نہ رکھیں بلکہ ان کا اچھے طریقے سے استعمال کرکے ایک اچھا پوسچر بنا کر پھر تصویر لیں۔
٭ہاتھوں کو جسم سے ذرا سا فاصلے پر رکھیں

سیدھے کھڑے ہو کر تصویر بنانے میں کبھی بھی ہاتھوں کو جسم سے نہ چپکائیں بلکہ تھوڑا سا فاصلہ دیں اس سے تصویر میں نکھار پیدا ہوجاتا ہے۔
٭جسم کو کہیں سے سیدھا اور کہیں سے ترچھا رکھیں

جسم کو کہیں سے سیدھا اور کہیں سے ترچھا رکھنے میں آپ کا فیگر اچھا لگنے لگتا ہے اور وزن میں نمایاں کمی محسوس ہونے لگتی ہے۔
٭بیگی کپڑے پہننے سے گریز کریں

بیگی کپڑے پہننے سے جسم موٹا موٹا سا لگنے لگتا ہے جس سے تصویر میں مزیداری نہیں آتی۔
٭اپنی کہنیوں کو مت ظاہر کریں

کبھی بھی اپنی کہنی کا رخ کیمرے کی طرف نہ کریں کیونکہ یہ غیر قدرتی سا عمل لگتا ہے جس کی وجہ سے تصویر اچھی نہیں لگتی۔
٭اپنے چہرے پر ہاتھ وغیرہ پورا نہ رکھیں

اگر آپ اپنے چہرے پر پورا ہاتھ رکھ لیں گے تو چہرہ کافی چھوٹا لگنے لگے گا جس سے تصویر کی خوبصورتی میں فرق پڑتا ہے۔
٭چہرے کو کسی چیز پر نہ ٹکائیں

تصویر لیتے وقت اپنے چہرے کو کسی بھی چیز پر نہ ٹکائیں اس سے چہرے میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔

Read Comments