پاکستان کواصل میں جمہوری مملکت بنانا ہے، اچکزئی

شائع 18 جنوری 2016 09:08am

لاہور: پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں ہم اپنے ملک کو سنبھال نہیں سکے، حکمرانوں کے غلط اقدام کے باعث ملک تقسیم ہوا۔

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک کو چلانے کا واحد نسخہ اسے صحیح معنوں میں جمہوری مملکت بنانا ہے مگر موجودہ صورتحال میں آئین میں لکھے گئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تینوں الفاظ میں سے کسی ایک پر بھی عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہاہے۔ 

محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک بننے کے بعد کئی بار مارشل لا کا سامنا کرنا پڑا، حکمرانوں کے غلط اقدامات کے باعث ملک دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوا
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی فوج اور ایجنسیوں کو بہترین دیکھنا چاہتے ہیں،ملک میں کئی ایسے خاندان اب بھی موجود ہیں جو انگریزوں سے لیکر آج تک سیاست کررہے ہیں۔

Read Comments