شائع 15 جون 2017 08:44am

کترینہ نے سلمان خان کے بارے میں احساسات سب کو بتا دیئے

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان میں افیئر کے چرچے بہت عام ہوئے لیکن سلمان خان کے باقی افیئرز کی طرح یہ بھی کچھ زیادہ آگے نہ بڑھ سکا اور جلد ہی اس کا خاتمہ ہوگیا۔

تاہم کترینہ کیف ابھی بھی دبنگ خان کے بارے میں کافی حد تک جذبات رکھتی ہیں جس کا اندازہ فلم فیئر کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں انکے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ کریئر کے ابتدا میں سلمان خان نے مجھے بھر پور سپورٹ کیا۔

سلمان خان نے مجھے اس وقت سپورٹ کیا جب مجھے کوئی جانتا بھی نہ تھا اور جب مجھے انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بننے فلم 'سایہ' کی کاسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

'جگا جاسوس' کی خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان خان کا ان کی زندگی میں ایک بہت اہم مقام ہے اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ سراہا ہی ہے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لئے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے۔

جب اس انٹرویو کے دوران ان سے سلمان خان کے ساتھ اچھے اور برے لمحات کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ اس سوال کو یہ کہتے ہوئے گول کرگئیں کہ اس کے لئے کبھی الگ سے پورا شو کریں گے۔

تاہم تینتیس سالہ اداکارہ نے یہ ضرور کہا کہ بالی وڈ میں آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں سلمان خان کا بڑا کردار ہے۔

Read Comments