Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :بےنظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی،امریکی صحافی مارک سیگل پربیس جنوری کو وکلاویڈیولنک کے ذریعے جرح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب نے سابق وزیراعظم بے نظیرقتل کیس کی سماعت کی،استغاثہ کے گواہ ایس ایس پی ایوب طاہرپیش نہ ہوئے،جس کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے بیس جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ وکلا آئندہ سماعت پرحاضری کویقینی بنائیں،جبکہ عدالت پہلے ہی پرویزمشرف کے وکلا بیرسٹرفروغ نسیم،الیاس صدیقی،فیصل چوہدری کوامریکی صحافی پرجرح کیلئے نوٹس جاری کرچکی ہے ۔کمشنرآفس راولپنڈی میں ویڈیو لنک کے ذریعے امریکی صحافی مارک سیگل پرپرویزمشرف کے وکلا جرح کریں گے جس کے لئے انتظامت کرلئے گئے ہیں۔
راولپنڈی :بےنظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی،امریکی صحافی مارک سیگل پربیس جنوری کو وکلاویڈیولنک کے ذریعے جرح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب نے سابق وزیراعظم بے نظیرقتل کیس کی سماعت کی،استغاثہ کے گواہ ایس ایس پی ایوب طاہرپیش نہ ہوئے،جس کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے بیس جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ وکلا آئندہ سماعت پرحاضری کویقینی بنائیں،جبکہ عدالت پہلے ہی پرویزمشرف کے وکلا بیرسٹرفروغ نسیم،الیاس صدیقی،فیصل چوہدری کوامریکی صحافی پرجرح کیلئے نوٹس جاری کرچکی ہے ۔
کمشنرآفس راولپنڈی میں ویڈیو لنک کے ذریعے امریکی صحافی مارک سیگل پرپرویزمشرف کے وکلا جرح کریں گے جس کے لئے انتظامت کرلئے گئے ہیں۔