بولی وڈ کے اسٹار بچے
ملائکہ اروڑا بولی وڈ کی خوب رو اداکارہ ہیں۔ ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنی اور اپنے بیٹے آہان کی تصویر شائع کی اور لکھا" قیمتی قیمتی لمحات"۔
رتیش دیشمکھ اور جینیلیا ڈی سوزا کا جوڑا بے شک بو لی وڈ کاایک سراہے جانے والا جوڑا ہے اور یہ جوڑا دو بچوں ریان اور راہل کے والدین ہیں۔ یہ تصویر راہل کی پہلی سالگرہ کی ہے۔ اداکارہ گیتا بسرا اورکرکٹر ہربھجن سنگھ کی بیٹی ہینایا آج کل اپنی معصومیت کے سبب سب کے دل جیت رہی ہے۔ حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی ہینایا کے ساتھ تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ بھانجہ آہل اور ماموں سلمان خان ایک ساتھ۔ جی ہاں اداکار جو فی الحال ورلڈ ٹور میں مصروف ہیں ، حال ہی میں ان کی تصویر ان کے بھاجنے کے ساتھ لی گئی ہے۔