شائع 15 جون 2017 05:23pm

دیپیکا پڈوکون کی فوٹو شوٹ، سنجے لیلا بھنسالی پریشان

دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں ایک میگزن کیلئے بولڈ فوٹو شوٹ کروائی ہے اور اس کی تصاویر اِنسٹاگرام پر شائع بھی کردیں، جس کے سبب انہیں سوشل میڈیا پر کافی آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

تاہم دیپیکا نے تمام لوگوں کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں چُپ کرانے کیلئے ایک اور ویسی ہی تصویر پوسٹ کردی۔ لیکن یہاں کوئی اور بھی ہے جو مبینہ طور پر ان وائرل ہوجانے والی تصاویر سے پریشان ہے۔

ذرائع کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اس فوٹو شوٹ سے خوش نہیں ہیں کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ ان کی آنے والی فلم پدماوتی پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے جس میں دیپیکا تاریخی کردار ادا کر رہی ہیں۔

دکن کرونیکل کے مطابق سنجے کا کہنا ہے کہ پدماوتی میں دیپیکا تاریخی کردار اداکر رہی ہیں اور فلم کی ریلیز سے زرا پہلے یہ فوٹو شوٹ ان کیلئے ناقابلِ قبول ہے۔

فلم پدماوتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی متعدد یقین دہانیوں کے باوجود مشکالات کا شکار رہی ہے۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments