شائع 16 جون 2017 07:34am

سیف علی خان اپنی بیٹی سے سخت ناراض ہوگئے

بولی وڈ کے نواب سیف علی خان ان دنوں اپنی بیٹی سارہ علی خان سے سخت ناراض ہیں جس کی وجہ سارہ علی خان کا بولی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنا ہے۔

سیف علی خان نہیں چاہتے کہ ان کی ابیٹی سارہ خان بولی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کا پیشہ ایک رسک ہے اور ایک والد ہونے کے ناطے میں اپنے بچوں کو کسی ایسے شعبے میں نہیں ڈالنا چاہتا جہاں مستقبل غیر مستحکم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری میں سو فیصد کارکردگی دینے کے باوجود بھی اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ آپ لازمی کامیاب ہوجائیں گے۔ اس شعبے میں ہمیشہ ایک ڈر سا لگا رہتا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے اس شعبے میں آئیں۔

چھیالیس سالہ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میری یہ سمجھ میں نہیں آرہا سارہ اپنے لئے ایسا کیوں نہیں سوچتی کہ جہاں سے میں نے تعلیم حاصل کی وہیں نیویارک میں کوئی کام کروں اور بولی وڈ انڈسٹری کے چکر میں نہ پڑوں۔

بہرحال سارہ خان نے بالی میں ڈیبیو کے لئے ابھیشیک کپور کی فلم 'کیدھارناتھ' سائن کرلی ہے جس میں سیف علی خان نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔

Read Comments