اپ ڈیٹ 20 جون 2017 04:33am

پاکستان کی شاندار کامیابی پر بولی وڈ اداکار بھی چپ نہ رہ سکے

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر بولی وڈ اداکاروں کی جانب سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے بولی وڈ ستاروں میں سشمیتا سین، رنویر سنگھ، ورون دھون، فرحان اختر، رشی کپور، ابھیشیک بچن، دیا مرزا، سدھارت ملہوترا، رندیپ ہودا اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔

Read Comments