شائع 20 جون 2017 11:49am

سیف علی خان بیٹی کے ڈیبیوپر پُرجوش

بولی وڈ اداکار سیف علی خان اپنی بیٹی سارہ کے انڈسٹری میں ڈیبیو کے حوالے سے کافی پُر جوش ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنی بیٹی کو صرف ایک مشورہ دیا ہے کہ اسکرپٹ صحیح طریقے سے پڑھیں۔

چوبیس سالہ اداکارہ اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز ہدایت کار ابھیشیک کپور کی کیدرناتھ سے کریں گی۔ جس میں ان کے مقابل سشانت سنگھ راجپوت  ہوں گے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ سارہ کو کیا مشورہ دیں گے ، سیف نے جواب دیا کہ میں کہوں گا کہ اسکرپٹ کو صحیح طریقے سے پڑھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس(سارہ)کے پاس بہت سے خیر خواہ ہیں۔ اس کی ماں(اداکارہ امرتا سنگھ) سے لے کر مجھ تک، کرن جوہر سے لے کر ہرکوئی۔ وہ کسی سے بھی مشورہ لے سکتی ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ وہ کچھ ایسا کر رہی جس کا اس کا جنون ہے اور یہ ایک خوبصورت کام ہے۔

میڈیا میں خبر گرم تھی کہ 46سالہ اداکار اپنی بیٹی کے اداکارہ بننے پر فکر مند ہیں لیکن سیف نے اس متعلق کہا کہ ان کی بات کو توڑ مرو ڑ کر پیش کیا گیاہے۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments