شائع 20 جون 2017 02:22pm

پروجیکٹ غازی کا ٹریلر منظر عام پرآگیا

پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم، پروجیکٹ غازی، کا ہم سب کو کافی عرصے سے انتظار ہے۔

پہلی جھلک سے لے کر دیوانہ کردینے والا ٹیزر دیکھنے کے بعد ہمیں اس فلم سے متعلق مزید خبروں کا بیتابی سے انتظار رہا ہے اور بلآخروہ وقت بھی آگیاہے  جب فلم کا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔

فلم پروجیکٹ غازی کی کہانی پاکستان میں موجود اسپیشل فورسز یونٹ کے متعلق ہے جو دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل سے لڑتی ہے۔

سپر ہیروز ہمایوں سعید، شہریار منور اور سائرہ شہروز قاطان(عدنان جعفر) کے خلاف لڑتے دکھائی دیں گے۔

فلم میں ویٹرن اداکار طلعت حسین بھی اداکاری کےجوہر دِکھائیں گے۔

فلم کے پروڈیوسر سید محمد علی رضا ہیں جبکہ ہدایت کاری کے فرائض نادر شاہ نے انجام دیئے ہیں۔

Mangobaazبشکریہ

Read Comments