شائع 21 جون 2017 06:46am

یہ علامات ظاہر کرتی ہیں آپ کے جسم میں تزابیت کی زیادتی ہے

کیا آپ کو بھی صحت کے حوالے سے آئے دن مختلف مسائل کا سامنا ہے اور آپ دواؤں کی مدد سے خود کو آرام دینے کی کوشش کرتے ہیں؟ تو یقینا آپ کے جسم میں تزابیت بڑھ گئی ہے اور یہ تما م مسائل اسی وجہ سے جنم لے رہے ہیں۔

آج ہم آپ کو چند واضح علامات بتائیں گے جن سے یہ بات ثابت ہو گی کہ آپ کے جسم میں تزابہت بڑھ چکی ہے اور اسے کس طرح ٹھیک کیا جائے۔

ہڈیوں کی کمزوری

جسم  میں تزابیت بڑھنے کی صورت میں آپ کے جسم میں کیلشیم کی بڑی مقدار کم ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے  ہڈیاں نرم اور کمزور ہو جاتی ہیں۔ کمزور ہڈیوں میں درد کی وجہ سے دیگر بیماریوں کا سامنا ہوتا ہے اور  اور کمزور ہونے ی وجہ سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کاخطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اس مسئلے کا واحد حل یہ ہے کہ آپ تمام تر تزابیت سے بھری چیزوں کا استعمال روک دیں جیسے کہ گوشت اور سافٹ ڈرنکس کا استعمال ترک کر دیں اور کوشش کیجئے کہ دودھ اور وہ تمام اشیاء اپنے کھانے پینے میں استعمال کریں جن میں کیلشیم  کی مقدار زیادہ ہو۔

ایکنی

جسم میں 'پی ایچ' متوازن نہ ہونے کی صورت میں  جگر اور گردوں کے لئے مسائل پیدا ہوتے ہیں یہ دونوں اعضاء ہمارے جسم میں صفائی کا کام سر انجام دیتے ہیں۔ اور اگر یہ ہے صحیح طور پر کام نہ کریں تو مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

جسم کی صفائی صحیح طرح نہ ہونے کی صورت میں جلد پر اس کے اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں اور دانوں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں، اور یہ معاملات اس وقت زیادہ بگڑ جاتے ہیں جب ہم ان مسائل کو حل کرنے کے لئے دواؤں کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔

اس مسئلے کا واحد حل یہ ہے کہ ہم دواؤں کا استعمال کم کر دیں تمام تر تزابیت سے بھرپور چیزوں سے پرہیز کریں اور اپنی ڈائٹ کا خاص خیال رکھیں۔

جوڑوں اور پٹھوں کا درد

تزابیت کی زیادتی کی وجہ سے شریانیں اور پٹھے بھی متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شریانوں کو آکسیجن حوصل کرنے میں دشواری ہوتی ہے، خاص کر اس وقت جب ہم کوئی بھی کام کر رہے ہوتے ہیں۔ ہمارے جسم کو آکسیجبن  کے ساتھ وٹامن اور غذائی اجزاء کی بھی ضرورت ہوتی ہےاور جب یہ چیزیں متوازن نہ ہوں تو پٹھے سخت ہو جاتے ہیں اور اس سختی کی صورت میں ہڈیوں پر زور بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کا درد رہنے لگتا ہے۔

اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے آپ اپنے کھانے پینے میں سبزیوں ، پھلوں اور دہی کا استعمال بڑھا دیںا ور تزابیت والی اشیاء کھانے سے گریز کریں ۔ اس کے علاوہ چینی کا استعمال بھی کم کر دیں۔

نیند کی کمی

کچھ لوگوں کو سونے میں دکت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیٹنے کے باوجود نیند کا نہ آنا ایک بڑامسئلہ ہے۔ جسے انسومیا کہا جاتا ہے، یہ مسئلہ جسم میں کیلشیم کی کمی کے باعث  شروع ہوتا ہے۔ اس کے لئے اگر آپ سونے سے قبل لیویندر چائے کا استعمال کریں تو آپ کو سونے میں کبھی مشکل کا سامنا نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ پانی میں لیموں کا ٹکڑا ڈال کر استعمال کریں تو اس ست آپ کے جسم میں تزابیت کم ہو جائے گی۔

http://curiousmob.com

Read Comments