شائع 21 جون 2017 07:42am

تیمور علی خان کو لے کر سیف اور کرینہ میں جنگ چھڑ گئی

ممبئی: بھارتی مشہور اداکار سیف علی خان اور  خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے اب تک کسی نہ کسی طرح خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔

شروع میں ان کے نام نے ایک ہلچل مچا دی تھی بعد میں ان کی  خوبصورتی  کے چرچے ہونے لگے اور اب ایک نئی بحث زیر اثر ہے اور وہ یہ کہ تیمور کس فیملی پر گئے ہیں؟

جی ہاں اس بار یہ موضوع زیر بحث ہے کہ تیمور علی خان کپور خاندان پر گئے ہیں یا ان کے نقش نوابی ہیں ، اس حوالے سے کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کی باتیں کرنا بیحد پسند ہے، اور ان کے اور سیف کے بیچ اکثر اس بات پر تکرار ہوتی ہے کہ تیمور کے نقش کس سے ملتے ہیں؟

 کرینہ کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ  تیمور کے نقش ان کے والد سے ملتے ہیں اور وہ کپور خاندان پر گئے ہیں لیکن ساتھ ہی کرینہ نے یہ بھی کہا کہ تیمور ہم دونوں (سیف کرینہ) سے ملتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ تیمور بیحد خوبصورت ہیں۔

بشکریہ: انڈین ایکسپریس

Read Comments