اپ ڈیٹ 21 جون 2017 09:32am

ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا مسترد

راولپنڈی :راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

بدھ کوبینکنگ کورٹ راولپنڈی کے جج راجا غضنفرعلی نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔

 کسٹم رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ایان علی کی کراچی رہائش گاہ پروارنٹ گرفتاری بھجوائے کوئی تعمیل نہیں کی گئی، وکیل لطیف کھوسہ نے بتایاکہ ایان علی بیرون ملک ہے ۔

عدالت نے کہا کہ ڈیوٹی جج سماعت کررہے ہیں آئندہ کی تاریخ متعلقہ عدالت ہی دے گی اوروارنٹ منسوخی کا فیصلہ کرے گی،عدالت نے سماعت 29جولائی تک ملتوی کردی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان علی آئندہ سماعت پرعدالت کے سامنے پیش ہوسکتی ہیں ۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ مقدمے کے اخراج کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ۔

Read Comments