پوجا بھٹ جاسوس کا کردار اداکرنے کیلئے تیار
پوجا بھٹ کرائم ناول سٹی آف ڈیتھ پر بننے والی فلم سے سلور اسکرین پر دوبارہ جلوے بِکھیرنے کیلئے تیار ہیں۔
ناول کے فلم رائٹس پوجا بھٹ کی پروڈکشن کمپنی فش آئی نیٹ ورک نے حاصل کر لئے ہیں۔
سٹی آف ڈیتھ کی کہانی ایک جاسوس سوہینی سین کے گرد گھومتی ہے جسے ایک لڑکی کے قتل کی تحقیقات سونپی جاتی ہیں۔
فلم پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ پوجا فلم سوہینی کا مرکزی کردار بھی ادا کریں گی۔
ناول کے مصنف ابھیک بارُواکا کہنا ہے کہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ پوجا بھٹ کے معیار کا کوئی میری کتاب پر فلم بنا رہا ہے اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس میں اداکاری کر رہا ہے۔
بشکریہ زی نیوز
Read Comments