وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی فرمانرواسے ملاقات

شائع 18 جنوری 2016 01:27pm

ریاض:وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ملاقات کی۔جس ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نوازشریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کے لیے ریاض پہنچے۔جہاں وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ہوئی۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور طارق فاطمی بھی موجود تھے، جبکہ سعودی کابینہ اور شاہی خاندان کے زعماء بھی ملاقات میں شریک تھے۔

سعودی فرمانروا نے وزیراعظم نوازشریف اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیردفاع سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Read Comments