شائع 22 جون 2017 04:29am

چہرے پر موجود ان دھبوں سے نجات حاصل کرنے کا بہترین حل

برص ایک جلدی مسئلہ ہے جس میں جسم کے مختلف حصوں کی جلد سفید ہو جاتی ہے۔ یہ جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتا ہے۔ بالوں اور منہ کا اندرونی حصہ بھی برص کے مسئلے سے دوچار ہو سکتا ہے۔

یہ مسئلے دراصل اس وقت شروع ہوتا ہے جب آپ کے جسم میں موجود سیل میلانین یا تو ختم ہو جائیں یا پھر کام کرنا چھوڑ دیں ۔ یہ مسئلہ کسی بھی طرح کی جلد کے افراد کو درپیش ہو سکتا ہے۔ مگر ان لوگوں ے چہروں پر زیادہ نمایاں ہوتا ہے جن کی رنگت گہری ہو۔

یہ کوئی جان لیوا بیماری نہیں مگر اس کے ہونے سے انسان زپنی الجھن کا شکار ہو سکتا ہے۔ کیونکہ چہرے پر موجود دھبے بد نما دکھتے ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسی تراکیب بتائیں گے جب پر عمل کر کے آپ  اس مشکل سے خاطر خواہ حد تک نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن ان پر عمل کرنے کے ساتھ اپنے معالج سے بھی ضرور رابطہ کریں۔

کوشش کریں کہ  دن میں دو سے تین  بار غسل کریں۔

گرمیوں میں دھوپ تو بہت ہوتی ہے لیکن 9 سے 12 اور 3 سے 4 کے درمیان والی دھوپ جسے عام طور پر ٹھنڈی دھوپ کہا جاتا ہے اسمیں دس منٹ کے لئے روزانہ بیٹھیں۔

کھانے میں سب کھائیں لیکن کوشش کریں کہ دن میں تین بار چھ سو گرام کھیرا اور کچے کریلے کھائیں۔

کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں۔

سافٹ ڈرنک اور سرخ گوشت کا استعمال روک دیں۔

اس کے علاوہ پانچ کھانے کے چمچ ہلدی کو 250 گرام سرسوں کے تیل میں مکس کرکے جسم کے سفید حصوں پر

دن میں دو بار لگائیں اور یہ عمل طویل عرصے تک جاری رکھیں۔

پانی پینے کے لئے پیتل کے گلاس کا انتخاب کریں، اور کوشش کیجئے کہ اسی گلاس میں پانی پئیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجئے

Read Comments