شائع 22 جون 2017 06:04am

اکشے کمار اب کس کا کردار نبھائیں گے؟ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے ویسے تو اپنی زندگی میں کئی کردار نبھائے اور بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن اب جس شخص کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں سن کر آپ ضرور حیران ہوجائیں گے۔

وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ بھارت کے موجودہ اور متنازعہ وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔

تاہم ابھی تک اس بارے میں کچھ بھی نہیں پتاچل سکا ہے کہ فلم کون بنا رہا ہے فلم کا نام کیا ہے بس اتنی ہی اطلاعات ہیں کے اکشے کمار نریندر مودی کا کرادار نبھائیں گے اور اس ضمن میں وہ کافی ووٹ بھی اپنے حق میں حاصل کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے اداکار شتروگن سنہا جو اب بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے سیاستدان ہیں ان کا کہنا تھا کہ 'اکشے کمار بھارت کے مسٹر کلین ہیں اور ان سے چمکتے دمکتے بھارت کی عکاسی ہوتی ہے'۔

Read Comments