سارہ علی خان اور جھانوی کپور کی ائیر پورٹ پر لی جانے والے تصاویر وائرل
بھارتی مشہور اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور بولی وڈ نواب سیف علی خان اور امرتا راؤ کی بیٹی سارہ علی اپنی خوبصورتی کے حوالے سے آئے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے کچھ ایسا کر دیا کہ لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔
جھانوی کپور اور سارہ علی خان کو حالیہ ایئر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، دونوں ایک ہی طرح کے کپڑے زیب تب کئے ہوئے تھے جس سے یہ واضح ہو رہا تھا کہ دونوں میں کتنی گہری دوستی ہے۔
دونوں ایک ہی طرح کی کرتی میں بے انتہا خوبصورت نظر آ رہی تھی اور بالکل جڑواں بہنوں کی طرح نظر آ رہی ہیں، ان کا یہ انداز کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں مستقبل میں بولی وڈ فلم انڈسٹری میں بیحد مقبولیت حاصل کریں گی۔
Read Comments