پنجاب:سوائن فلو کا جن تاحال بے قابو،ہلاکتیں پندرہ ہوگئیں

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2016 05:00pm

لاہور :پنجاب میں سوائن فلو پر تاحال قابو پایا نہ جاسکا۔ صوبائی دارلحکومت میں مزید ایک ہلاکت کے باعث صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہوگئی۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک اور مریضہ دم توڑ گئی۔ باون سالہ حمیدہ بی بی لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں گذشتہ کئی روز سے زیرعلاج تھی۔

مرض کے باعث مزید ایک اور ہلاکت کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی کل تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت بیالیس مریض زیر علاج ہیں جبکہ مرض پر قابو پانے کیلئے ہسپتالوں میں الگ وارڈ بھی بنائے جا رہے ہیں۔

Read Comments