کپل شرما اپنی تنخواہ میں کٹوتی پر راضی
بھارت کے مشہور کامیڈین کسی نہ کسی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔حال ہی میں خبریں گرم ہیں کہ ان کے شو کی ٹی آر پیز کی تنزلی کے سبب وہ اپنی تنخواہ میں کٹوتی پر راضی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کے ساتھی اداکاروں علی اصغر، سنیل گروور اور دیگر کا شو چھوڑ کر جانا ، شو کی ریٹنگز پر اثر انداز ہوا ہے۔
رپورٹ بتاتی ہے کہ ٹی آر پیز کی تنزلی کے بعد کپل اپنی تنخواہ میں کٹوتی پر راضامند ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کپل شرما اور چینل نے باہمی طور پرکپل کی فیس کا فیصلہ کیا ہے اوران کی فیس تقریباً آدھی کاٹی جائے گی۔
دوسری جانب کپل شرما کیلئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ ان کے پرانے دوست چندن پرابھاکر پھر سے ان کے ساتھ ہوگئے ہیں اور جلد ان کے شو پر دیکھے جائیں گے۔
جلد ہی کرشنا ابھیشک اس ہی چینل پر علی اصغر اور سُگھندا مشرا کے ساتھ ایک نئے پروگرام کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے۔
بشکریہ زی نیوز