وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت
لاہور کے مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل انٹینسو پروگرام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل پاکستان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹ آف آڈیٹر جنرل آف پاکستان انیس سو اکیاسی سے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اعلی مقام رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم کے حکم پر تمام وزارتوں کی پرفارمنس رپورٹ مرتب کر کے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی جس سے ہر وزارت کے اچھے اور برے کام سامنے آجائیں گے۔
رانا اسد امین کا مزید کہنا تھا کہ پرفارمنس آڈیٹنگ میں ڈپارٹمنٹ آف آڈیٹر جنرل پاکستان دنیا میں امتیازی مقام رکھتا ہے۔ اس سال ٹریننگ کورس میں آٹھ ممالک کے شرکا حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان اب تک تینتیس ملکوں کے تین سو سے زائد شرکا کو ٹریننگ دے چکا ہے۔
Read Comments