Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں گذشتہ روز پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے نوجوان شہریارکوسپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں اہل خانہ اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔اکیس سالہ شہریار ہفتے کی رات سی ویو جانے کیلئے گھرسے نکلا۔دوستوں کے ساتھ ویک اینڈ نائٹ شہریارکی آخری رات ثابت ہوئی۔ڈیفنس خیابان اتحاد پہنچنے پرپولیس اہلکارنے رکنے کا اشارہ کیا۔نوجوان نہ رکا توفائرنگ کردی۔گولی شہریارکے چہرے پرلگی۔دوست اسے شدیدزخمی حالت میں اسپتال لائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دونوں اہلکاروں کوحراست میں لے لیا ہے ۔ گرفتار اہلکاراپنے کئے پرشرمندہ ہے اورکہتا ہے کہ پتہ نہیں گولی کیسے چل گئی۔رات بھرزندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والا شہریارآج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کی گولی کا نشانہ بننے والے نوجوان کی نمازجنازہ لانڈھی میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں اہلخانہ اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔
کراچی :کراچی میں گذشتہ روز پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے نوجوان شہریارکوسپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں اہل خانہ اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
اکیس سالہ شہریار ہفتے کی رات سی ویو جانے کیلئے گھرسے نکلا۔دوستوں کے ساتھ ویک اینڈ نائٹ شہریارکی آخری رات ثابت ہوئی۔ڈیفنس خیابان اتحاد پہنچنے پرپولیس اہلکارنے رکنے کا اشارہ کیا۔نوجوان نہ رکا توفائرنگ کردی۔گولی شہریارکے چہرے پرلگی۔دوست اسے شدیدزخمی حالت میں اسپتال لائے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دونوں اہلکاروں کوحراست میں لے لیا ہے ۔
گرفتار اہلکاراپنے کئے پرشرمندہ ہے اورکہتا ہے کہ پتہ نہیں گولی کیسے چل گئی۔رات بھرزندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والا شہریارآج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کی گولی کا نشانہ بننے والے نوجوان کی نمازجنازہ لانڈھی میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں اہلخانہ اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔