شائع 26 جون 2017 08:11am

ایکشن اوررومانیت سےبھرپورفلم مہروالنساوی لب یوآج سینماگھروں کی زینت بن گئی

دہشتگردوں کا خاتمہ کرتے جانباز سپاہیوں کے گرد گھومتی کہانی فلم یلغار اور ایکشن اور رومانیت سے بھرپور فلم مہروالنسا وی لب یو  آج سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔

عید کی خوشیوں دوبالا کرنے کیلئے عید کے روز دو پاکستانی فلمیں شائقین کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔جن میں یلغار مہروالنسا وی لب یو شامل ہیں۔

فلم یلغار میں ہدایتکار حسن ران کی فلم یلغارکی کہانی پارا چنار میں عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنے والے فوجیوں کی ہے۔

فلم میں شان اور عدنان صدیقی ایس ایس جی کمانڈوز کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

فلم رانگ نمبر کے ہدایت کار یاسر نواز کی فلم مہروالنسا  وی لب یو بھی فلم بینوں کی توجہ بننے کیلئے تیار ہے۔

فلم میں دانش تیمور اور ثناء جاوید مرکزی کردار ادا کرہے ہیں،فلم کے شاندار سیٹ اور خوبصورت گانوں کی عکسبندی نے پہلے ہی عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

Read Comments