شائع 26 جون 2017 12:45pm

چندو چائے والا کی دی کپل شرما شو میں واپسی

کپل شرما کے بچپن کے ساتھی اور ان کے 'کو اسٹار' چندن پرابھاکر (جن کو چندو چائے والے کے نام سے سے جانے جاتا ہے) کی دی کپل شرما شو میں دوبارہ واپسی ہوگئی ہے۔

کئی تنازعات اور فسادات کے بعد چندن نے تمام دعوؤں اور پیش گوئیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے دی کپل شرما شو میں واپسی کرلی۔

چندن پرابھاکر بھی کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان بدنامِ زمانہ جھگڑے کے بعد شو کو خیر باد کہہ چکے تھے۔

تاہم اب ان دونوں دوستوں کے درمیان دوبارہ اتحاد قائم ہوگیا ہے اور انہوں نے شو میں واپسی کرلی۔

اس تمام تر صورتحال میں انہی کے ایک اور ساتھی کیکو شردھا نے بھی اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ان دونوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ کیپشن لکھا 'اکثر وہی رشتے لاجواب ہوتے ہیں جو زمانے سے نہیں احساسوں سے بنے ہوتے ہیں ویلکم بیک بھائی '۔@KapilSharmaK9 @haanjichandan

کیکو شردھا کے اس ٹوئیٹ کے بعد شاید ایسا ممکن ہوسکتا ہے کہ وہ بھی اس شو میں واپسی کرلیں اور آپس کی تلخیاں اور رنجشیں بھلادیں۔

Read Comments