Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں رینجرزاختیارات میں توسیع کے معاملے پرہم خیال ہوگئیں۔ پی ٹی آئی ، فنکشنل لیگ اورمسلم لیگ ن مشترکہ قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کریں گی ۔اپوزیشن جماعتیں ہوئی ہم آوازرینجرزاختیارات پرمشترکہ قرارداد پرمتفق۔رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ پرمسلم لیگ فنکشنل،تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن ہوئیں یک زبان تینوں جماعتوں نے سندھ اسمبلی میں مشترکہ قراردادلانے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں فنکشنل لیگ کے شہریارمہرنے کہا کہ رینجرز اختیارات کی توسیع کے حق میں ہیں،کل تک رینجرز حکومت سندھ کیلئے اچھی تھی تو اب کیا ہوا ۔تحریک انصاف کے حفیظ الدین کا کہنا تھا اختیارات سندھ حکومت نے نہ دیئے تووفاقی حکومت دیدے گی۔ مسلم لیگ ف کی نصرت سحرعباسی نے رینجرزکے اختیارات میں توسیع نہ ہونے پراحتجاج کا عندیہ بھی دے دیا ، مسلم لیگ ف کے رہنما نند کمارکا بھی کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی رینجرزکیاختیارات محدود کرنا چاہتی ہے۔سندھ کی اپوزیشن جماعتیں اختیارات میں توسیع پرمتفق ہیں اورچاہتی ہیں کہ سندھ حکومت رینجرزاختیارات میں توسیع کی کڑوی گولی جلد ازجلد نگل جائے۔