شائع 18 جنوری 2016 04:43pm

شاہ رخ خان اور ہنی سنگھ کے درمیان تعلقات بحال

نئی دہلی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور نامور ریپر ہنی سنگھ کے درمیان تعلقات بحال ہو گئے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور معروف ریپر ہنی سنگھ کے درمیان تعلقا ت خراب ہونے کی خبریں گزشتہ دنوں گردش میں تھیں۔ غیر ملکی زرائع کا دعویٰ ہے کہ ہنی سنگھ کنگ خان سے معافی مانگنے ان کے گھرگئے۔ زرائع نے مزید بتایا کہ ہنی سنگھ کا کنگ خان کے گھر جانے کا غرض انکی عیادت کرنا تھا۔

ملاقات کے بعد ہنی سنگھ نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر بالی ووڈ بادشاہ کے ساتھ اپنی سیلفی بھی اپ لوڈ کی۔

Read Comments