Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
افغانستان میں امن کے قیام کیلئے چار ملکی رابطہ گروپ نے تمام طالبان گروپوں سے افغان حکومت سے جلد مذاکرات کرنے اور پر تشدد کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مشترکہ گروپ کا تیسرا اجلاس چھ فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔پاکستان، چین، امریکا اور افغانستان رابطہ گروپ کا دوسرا اجلاس افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوا۔ اجلاس میں طالبان گروپوں سے مذاکرات کیلئے لائحہ عمل پر بات ہوئی، جس میں افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر مشاورت بھی شامل تھی،اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ امن کا پیغام قبول کریں۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میںتمام طالبان گروپوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ افغان حکومت سے جلد مذاکرات کریں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سیاسی اختلافات افغان عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیںاور پرتشدد کارروائیوں سے گریز کیا جائے۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کی،،رابطہ گروپ کا اگلا اجلاس چھ فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔
افغانستان میں امن کے قیام کیلئے چار ملکی رابطہ گروپ نے تمام طالبان گروپوں سے افغان حکومت سے جلد مذاکرات کرنے اور پر تشدد کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مشترکہ گروپ کا تیسرا اجلاس چھ فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔
پاکستان، چین، امریکا اور افغانستان رابطہ گروپ کا دوسرا اجلاس افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوا۔
اجلاس میں طالبان گروپوں سے مذاکرات کیلئے لائحہ عمل پر بات ہوئی، جس میں افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر مشاورت بھی شامل تھی،اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ امن کا پیغام قبول کریں۔
اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میںتمام طالبان گروپوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ افغان حکومت سے جلد مذاکرات کریں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سیاسی اختلافات افغان عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیںاور پرتشدد کارروائیوں سے گریز کیا جائے۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کی،،رابطہ گروپ کا اگلا اجلاس چھ فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔