Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد :ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ، برف میں ڈھکی وادیاں حسین منظر پیش کررہی ہیں ، خراب موسم کی وجہ سے لواری ٹنل کو بند کردیا گیا، رات سے شروع ہونیوالی برفباری نے پہاڑی علاقوں کا حسن مزید دوبالا کردیا ہے اور انہیں اتنا حسین بنادیا ہے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں،اپردیر میں برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں،لوگوں نے چھتریاں اور گرم ملبوسات نکال لئے ہیں۔خراب موسم کی وجہ سے لواری ٹنل کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔استور میں بھی وقفے وقفے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،،جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔مظفرآباد میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا اور سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، چلاس میں بھی برف نے ہر طرف ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے،،کوئٹہ بدھ کو ہونیوالی برفباری سے درجہ حرارت منفی پانچ تک پہنچ گیا ہے،جس کی وجہ سے کراچی میں بھی سردی نے پنجے گاڑھنے شروع کردیئے ہیں۔