پکنک پر جاتے وقت یہ چیزیں اپنے ساتھ ضرور لے کر جائیں
انسان اپنے دماغ کو تروتازہ کرنے اور تفریح حاصل کرنے کی غرض سے پکنک کا پروگرام بناتا ہے لیکن اگر جانے سے پہلے اس کی صحیح حکمت عملی نہ بنائی ہو یا ضروری سامان نہ لے کر جائیں تو پریشانی بھی ہوتی ہے اور دماغ تروتازہ ہونے کے بجائے مزید خراب ہوجاتا ہے۔
تو اگر آپ ذہن کو فریش کرنے والی ایک اچھی خوشگوار پکنک گزارنا چاہتے ہیں تو جاتے وقت ان چیزوں کو اپنے ساتھ ضرور لے کر جائیں تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سن اسکرین
پکنک پر جانے سے قبل اپنے ساتھ سن اسکرین ضرور رکھیں کیونکہ جب آپ پکنک پر جاتے ہیں تو لازمی سی بات ہے دھوپ کا بھی سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے جلد کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ تو اپنی پکنک کو یادگار بنائیں اسکن کو نا جلائیں اور سن اسکرین ضرور ساتھ لے کر جائیں۔ بگ اسپرے ایک دن اگر آپ پارک میں گزاریں تو آپ کی ملاقات بہت سارے ننھے منے دوستوں سے ہوجائے گی یہ دوست اور کوئی نہیں بلکہ مختلف حشرات ہیں جو گھاس وغیرہ میں پائے جاتے ہیں تاہم اگر آپ ان کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے اور بیمار ہونے سے بچنا چاہتے ہیں تو ایک بگ اسپرے بھی ضرور اپے ساتھ رکھ لیں۔ کمبل ایک خوشگوار پکنک گزارنے کے لئے جب آپ کہیں جائیں تو اپنے ساتھ ایک عدد کمبل بھی ضرور رکھیں کیونکہ کبھی بھی اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ بوتل اوپنر جب ہم کہیں پکنک پر جاتے ہیں تو کولڈرنک وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے لیکن اکثر اس کو کھولنے کے لئے ہم بوتل اوپنر رکھنا بھول جاتے ہیں جو بعد میں پریشانی کا سبب بنتا ہے۔تو یاد سے بوتل اوپنر کو بھی اپنے سامان میں پیک کرلیں۔ ایک چھوٹا چاقو ایک چھوٹا چاقو کہیں بھی پکنک پر ایک انتہائی کارآمد اوزار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ہمیں کہیں نا کہیں اس کی ضرورت پڑ ہی جاتی ہے۔ فرسٹ ایڈ باکس اگر آپ پکنک کے لئے کہیں جانے کا ارادہ بنائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ فرسٹ ایڈ باکس بھی آپ کے سامان میں موجود ہو۔ کیونکہ خدا نخواستہ کوئی چھوٹا موٹا حادثہ پیش آ بھی جائے تو اس پر وقتی قابو پایا جاسکے۔ کیمرہ