شائع 30 جون 2017 10:56am

پریانکا کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟

بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے کرئیر کے سب سے بہترین دور سے گزر رہی ہیں۔ہالی وڈ میں اپنی شاندار انٹری کے بعد اب انہوں نے اپنی دوسری مووی 'آ کِڈ لائک جیک' کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

پریانکا کے مداح اس بات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ ان کی اگلی ہندی فلم کا اعلان کب کیا جائے گا۔حال ہی میں فلم فیئر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ ان کو کیسا لڑکا چاہیئے۔

پریانکا سے سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ ابھی شادی کرلیتی ہیں تو آپ کے کریئر پر اثر پڑ سکتا ہے اور کافی متاثر بھی ہوسکتا ہے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ 'زندگی میں کبھی کوئی چیز خراب نہیں ہوتی، میں جو کچھ کر رہی ہوں اس سے بہت پیار کرتی لیکن میں اس بات کو مانتی ہوں کہ کسی اور کے لئے اس چیز کو ہینڈل کرنا اتنا آسان نہ ہوگا۔ اور اگر میں اس حوالے سے فیصلہ کر بھی لیتی ہوں تو وہ ایک ایسا شخص ہوگا جو ان تمام چیزوں کو سمجھ اور سپورٹ کرسکے۔ کیونکہ آخر میں دو لوگوں میں ہم آہنگی کے باعث ہی رشتہ برقرار رہ سکتا ہے'۔

جب ان سے ان کے ڈریم مین کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'میرا جیون ساتھی وہی ہوگا جو مجھے اچھی طرح سے ہینڈل کرسکے'۔

یاد رہے پریانکا آخری بار بگ اسکرین ان کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم 'بے واچ' میں نظر آئی تھیں۔

بشکریہ بولی وڈ ببل

Read Comments