شائع 03 جولائ 2017 04:55am

سارا خان نے ایسا کیا کیا جو انہیں منہ چھپانا پڑ رہا ہے؟

بولی وڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان بھی بولی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم 'کیدارناتھ' کے ذریعے جلوہ گر ہونے جارہی ہیں گذشتہ دنوں انہیں اپنی ایک اداکارہ دوست ریھا چکرابورٹی کے ساتھ ایک سیلون سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

لیکن جب وہ سیلون سے باہر نکل رہی تھیں تو ایک حیران کن منظر بھی دیکھنے کو ملا جس میں خوبرو اداکارہ کو دوپٹے کے ذریعے اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اداکارہ اپنے چہرے سے دوپٹا ہٹائے بناء ہی گاڑی میں بیٹھیں اور چلی گئیں جس کے بعد مداحوں میں ایک تجسس سا پیدا ہوگا کہ انہوں نے اپنا منہ کیوں ڈھانپا ہوا تھا۔

تاہم مبصرین کی جانب سے اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ منہ چھپانے کی اصل وجہ ان کی آنے والی فلم میں ان کا لُک بھی ہوسکتا ہے جس کو وہ ابھی سرپرائز ہی رکھنا چاہتی ہوں۔

بشکریہ بولی وڈ ببل

Read Comments