اپ ڈیٹ 05 جولائ 2017 06:44am

شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو روتا ہوا چھوڑ دیا

بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے اور ہر مداح کی یہ ہی خواہش ہوتی ہے کہ جس سلیبرٹی کو وہ خوابوں میں دیکھتا ہے حقیقی زندگی میں بھی اس سے ایک بار ضرور مل سکے۔

ایسا ہی ایک واقعہ فلم 'جب ہیری میٹ سیجل' کے گانے 'بیچ بیچ میں' کے لانچ کے موقع پر دیکھنے آیا جہاں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما دونوں موجود تھے۔

اس موقع پر کنگ خان کا ایک مداح بڑے جتن کے بعد ان کے قریب پہنچ گیا اور زور زور سے رونے لگا۔ شاہ رخ خان نے جب یہ منظر دیکھا تو اسے اپنے پاس بلایا اور سیلفی لینے کو بھی کہا۔

جس کے بعد وہ مداح مزید اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور فرطِ جذبات میں مزید پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا، یہ منظر گانے کی لانچ پر موجود سینکڑوں کیمروں نے محفوظ کیا۔

اس وقت انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور اسے سوشل میڈیا پر بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔

https://youtu.be/UfHFwj9vdNQ

 

بشکریہ بولی وڈ لائف

Read Comments