ماہرین کے مطابق یہ چیزیں جلد کے لئے نقصان دہ ہیں
جلد کی خوبصورتی کے حوالے سے لوگ بیحد پریشان رہتے ہیں اچھی اور صاف جلد ہر ایک کی خواہش ہوتہ ہے ایسے میں لوگ مہنگے پروڈکٹس کا انتخاب کرتے ہیں نت نئی ادویات کھاتے ہیں جن سے رنگت نکھر سکے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ چہرے پر کیا چیزیں ہیں جو لگانا اچھا ہے اور کیا چیزیں ہیں جن کے نقصانات ہیں؟ ذیادہ اہم ہے کہ جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے کیا چیز نہ لگائی جائے؟اس کے لیے ضروری ہے کہ کوئی بھی نئی پروڈکٹ چہرے پر استعمال سے پہلے ماہرین کا مشورہ ضرور لیا جائے تاکہ وہ آپ کی جلد خوبصورت بنانے میں آپ کی مدد کرسکیں۔ :گھر پر بنائے جانے والے ماسک لوگ اکثر گھر پر موجود اشیاء سے ماسک تیار کر لیتے ہیں ان میں بہت سی چیزیں جو چہرے کے لئے فائدے مند ہوتی ہیں ملا کر لگا لیتے ہیں لیکن انہیں اس چیز کا اندازہ نہیں رہتا کہ وہ چیزیں ایک بھاری ماسک کی صورت اختیار کر جاتی ہیں جو کہ جلد کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ :اسکرب بہت سے لوگ اپنے چہرے پر اسکرب کا استعما کرتے ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ جلد کی کئی اقسام ہوتی ہیں اور ہر جلد پر اسکرب کی استعمال ایک حد تک کیا جا سکتا ہے، کچھ لوگ بہت بھاری ہاتھ سے اسکرب لگاتے ہیں کہ چہرے کی تمام گرد نکل جائے مگر ایسا کرنا ان کے گہرے پر زخم چھوڑ جاتا ہے اور کچھ لوگ اسے 20 سے 25 منٹ تک ملتے رہتے ہیں ایسا کرنے سے بھی جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ :لوفاہ کا استعمال لوفاہ کو چہرے پر لگانا بیحد نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہمیں ان چیزوں کا اندازہ نہیں ہوتا کہ لوفاہ کے مسلسل استعمال سے اس میں بیکٹیریا گھر کر لیتے ہیں جو کہ چہرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ :فون کا استعمال http://www.elle.com:بشکریہ
فون کا بے تحاشہ استعمال بھی آپ کی جلد کو متاثر کر سکتا ہے ماہرین جلد کے لطابق جو لوگ فون کا بہ تحاشہ استعمال کرتے ہیں انہیں جاہئے کہ وہ ہنٹز فری کا استعمال کریں اور اپنے فون اٹینڈ کریں ایسا کرنے سے ان کے جلد پر بیکٹریاز کا منتقل ہونا رک جائے گ اور جلد تروتازہ رہے گی۔