اپ ڈیٹ 19 جنوری 2016 09:58am

جانئے ، کرکٹ کے چند ناقابل یقین حقائق۔۔

کرکٹ کے ایسے عجیب و غریب حقائق جنہیں آپ سن کر حیران ہوجائیں گے اور سوچنے پر مجبورہوجائیں گے کیا کرکٹ میں ایسا بھی ہواہے۔

کیا آپ جانتے ہیں جب شاہد آفریدی نے جب دنیا کی تیز ترین سنچری اسکور کی توانہوں نے کس کا بلّا استعمال کیا تھا ؟؟

اگر نہیں تو آپ پریشان نہ ہوں ہم آپ کو بتائیں گے ،شاہد آفریدی نے تیز ترین سنچری بھارتی ریکارڈ ساز بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بلے سے اسکور کی تھی۔
شاہد آفریدی کو سچن ٹنڈولکر کا بلّا وقار یونس نے دیا جس سے آفریدی نے گیارہ چھکے اور چھ چوکے مارے۔

دنیا کا کونسا ایسا کھلاڑی ہے جس نے ٹیسٹ میچ کی پہلے گیند پر ہی چھکا مارا تھا ؟؟

نہیں پتا کوئی بات نہیں یہ بھی ہم آپ کو بتائیں گے،کرس گیل دنیا کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ کی پہلی گیند کو ہی باؤنڈری کے باہر چھکے کے لئے کھیل دیا تھا ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اپنی خطر ناک دھواں دھار بیٹنگ کی وجہ سے بہت شہرت رکھتے ہیں۔

وہ کونسا کھلاڑی ہے جسے تاریخ میں سب پہلی بار میدان میں کِس کیا گیا ؟؟

اس کھلاڑی کانام عباس علی بیگ تھا اور ان کا تعلق بھارت سے تھا جب وہ انیس سو ساٹھ میںآ سٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ میں باربورن اسٹیڈیم میں نصف سنچری تک پہنچے تو ایک لڑکی اسٹینڈ میں سے بھاگتی ہوئی آئی اور ان کے گال کو چوما ۔

کیا آپ جانتے ہیں وینود کاملی کی ٹیسٹ ایورج اپنے بچپن کے دوست سچن ٹنڈولکر سے بہتر ہے؟؟

وینود کاملی نے صرف سترہ ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے لگاتار دو ڈبل سنچریاں بھی اسکور کیں اور ان کی ایورج چَون اشعاریہ دو صفر ہے جبکہ ان کے بچپن کے دوست اور ریکارڈ ساز بلے باز سچن ٹنڈولکر کی ایورج ان سے کم یعنی تریپن اشعاریہ سات آٹھ ہے۔

کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ کونسا کھلا ڑی ٹیسٹ میچ کی پہلی گیند پر سب سے مرتبہ آؤٹ ہوا ہے؟؟

اس کھلاڑی کا نام ہے سنیل گواسکر جو تین مرتبہ ٹیسٹ میچ کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے ،گواسکر کو بھارت کے صف اوّل کے بیٹسمینوں میں شمار کیا جاتا ہے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز اور چونتیس سنچریاں بھی اسکور کر رکھی ہیں ۔

وہ کونسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن بیٹنگ کی ہے؟؟

روی شاستریا ور ایم ایل جیسیماہ وہ بھارتی کرکٹرز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن بیٹنگ کی ہے۔

وہ کونسا کرکٹر ہے جس نے بھارت اور انگلینڈ دونوں کے لئے کرکٹ کھیلی؟؟

وہ کرکٹر کوئی اور نہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سیف علی خان کے دادا ہیں ان کا نام افتخار علی خان پتودی تھا اور انہوں نے بھارت اور انگلینڈ دونوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کی۔

وہ کونسا بولر ہے جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں سر ڈان بریڈمین کو” ہٹ وکٹ“ آؤٹ کیا ہے؟؟

لالا امر ناتھ وہ واحد بولر تھے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سر ڈان بریڈمیں کو ہٹ وکٹ آؤٹ کیا تھا یہ واقعہ انیس سو اڑتالیس میں برسبن ٹیسٹ کے دوران ہواتھا۔

ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے وہ کونسے میچز ہیں جو ایک دوسرے سے بالکل مماثلت رکھتے ہیں؟؟

وہ کونسی ٹیم ہے جس نے پہلے ورلڈ کپ اور بعد میں لارڈز کے میدان پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ؟؟
بھارت نے پہلے انیس سو تیراسی کا ورلڈ کپ اور بعد میں لارڈز کے میدان پر کوئی ٹیسٹ جیتا اس ورلڈ کپ سے قبل اور تین سال بعد تک بھی اس میدان پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتاتھا بھارتی ٹیم نے اپنا پہلا ٹیسٹ لارڈز پر انیس سو چھیاسی میں جیتا۔
اور اسی طرح بھارت نے دوہزار گیارہ کا ورلڈ کپ جیتنے کے تین سال بعد دوسرا ٹیسٹ میچ لارڈز میں جیتا۔

وہ کونسی ٹیم ہے جس نے ساٹھ اوور ،پچاس اوور اور بیس اوور کا ورلڈ کپ جیتا ہے؟؟

بھارت وہ واحد ٹیم ہے جس نے تینوں ورلڈکپ جیتے ہیں۔

وہ کونسا کھلاڑی ہے جو جس تاریخ ،جس مہینے اور جس سن میں پیدا ہوا اس نے اتنے ہی رنز بنائے؟؟

ایلک اسٹیورٹ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی تاریخ پیدائش کے برابر رنز بنائے وہ آٹھ تاریخ چوتھا مہینہ اور سن تریسٹھ میں پیدا ہوئے اورانہوں نے رنز بھی آٹھ ہزار چار سو تریسٹھ بنائے ہیں۔

وہ کونسا کھلاڑی ہے جس نے انٹرنیشنل کرکٹ اور ٹینس کا ڈیوس کپ بھی کھیلا ہے؟؟

کینیا کے آصف کریم وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ملک کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ اور ٹینس کا ڈیوس کپ بھی کھیلا ہے۔

کس کھلاڑی نے باون سال کی عمر تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلی؟؟

ولفرڈ روڈس نے انگلینڈ کی جانب سے باون سال کی عمر تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ لگاتار ٹیسٹ میچز کھیلے؟؟

ایلن بارڈر واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے لگاتارایک سو تریپن ٹیسٹ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

وہ کونسامیچ ہے جہاں گیارہ کا ہندسہ ایک عجیب طریقے سے دیکھنے کو ملا؟؟

گیارہ تاریخ گیارہواں مہینہ دوہزار گیارہ جنوبی افریقہ کو گیارہ بج کر گیارہ منٹ پر ایک سو گیارہ رنز درکار تھے۔

وہ کونسا کھلاڑی ہے جس نے اپنی تاریخ پیدائش پر ”ہیٹرک“اسکور کی؟؟

پیٹر سڈل واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی برتھ ڈے والے دن انگلینڈ کے خلاف دوہزار دس میں ہیٹرک اسکور کی۔

وہ کونساکھلاڑی ہے جسے قتل کے کیس میں پھانسی ہوئی؟؟

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر لیسلی ہیلٹون وہ واحد کرکٹر ہیں جنہیں قتل کے کیس میں پھانسی کی سزا ہوئی۔

وہ کونسے دو کھلاڑی ہیں جن کے نام ایک جیسے ہیں اور ان دونوں نے اپنے ڈیبیومیچ کے علاوہ کوئی میچ نہیں کھیلا؟؟

بھارت کی جانب سے دو روبن سنگھ نام کے کھلاڑیوں نے کرکٹ کھیلی اور دونوں نے ہی اپنے ڈیبیو کے بعد کوئی بھی میچ نہیں کھیلا۔

کیا آپ سوچ بھی سکتے ہیں کہ سچن ٹنڈولکر نے بھارت سے پہلے پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلی؟؟

یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب انیس سو ستاسی میں باربورن اسٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کے ایک پریکٹس میچ کے دوران سچن ٹنڈولکر پاکستان کی جانب سے متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں اترے۔

Read Comments