شائع 19 جنوری 2016 09:47am

ذیابیطس سے بچیں ، اپنا روٹین بدلیں۔۔

صرف موٹاپے سے اور خراب کھانے کے روٹین سے ذیابیطس نہیں ہوتی ، بلکہ آپ کے روزمرہ کے روٹین میں کچھ ایسی عادات ہیں جوکہ آپ کو ذیابیطس میں مبتلا کر سکتی ہیں۔یقینا آپ کو یہ جان کے حیرانگی ہوگی کہ آپ کا خراب روٹین آپ کو ذیابطیس کا شکار کرسکتا ہے۔

روزمرہ کی وہ کون سی عادات ہیں جن سے آپ کو ذیابطیس ہو سکتی ہے ،آئیے جانتے ہیں۔۔

کافی

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ زیادہ کافی پیتے ہیں ان میں ذیابطیس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔کیفین اور بغیر کیفین دونوں قسم کی کافی کی زیادہ مقدار آپ کی صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔کافی میں کچھ ایسے اجزاءشامل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ذیابطیس ہو نے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

رات دیر تک جاگنا

اگر آپ رات کو دیر تک جاگنے کے عادی ہیں تو اس عادت کو فوراً ختم کر دیں ، کیونکہ آپ کا راتوں کا دیر تک جاگنا کرسکتا ہے آپ کو ذیابطیس میں مبتلا۔کوریا کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو افراد رات کو دیر تک جاگتے ہیں ان میں ذیابطیس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے بہ نسبط ان کے جو رات کو جلدی سو جا تے ہیں۔راتوں کو جاگ کے موبائل ، کمپیوٹر اور ٹی وی کے استعمال سے خون کا دورانیہ ڈسٹرب ہوجاتا ہے جس کے باعث ان افراد میں ذیابطیس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

غذا میں پری بایوٹک کی کمی 

ذیابطیس کا خطرہ اس وقت زیادہ بڑھ جاتا ہے جب آپ کی غذا میں پری بایوٹک کی کمی ہوتی ہے۔ آپ کے معدے کو گڈ بیکٹیریاکی ضرورت ہوتی ہے اور آپ کو گڈ بیکٹیریا پری بایوٹک کی کے ذریعے باآسانی حاصل ہو سکتا ہے۔پری بایوٹک آپ دہی اور پنیر کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔

پلاسٹک کے برتن میں کھانا گرم کرنا 

رات کا بچا ہوا کھانا پلاسٹک کے برتن میں گرم کرنے سے بھی ذیابطیس ہوسکتی ہے۔ نیویارک کی ایک تحقیق کے مطابق پلاسٹک بناتے ہوئے جن چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے وہ ذیابطیس ہونے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔ پلاسٹک کے برتن میں کھانا گرم کرنے کے اور کئی نقصانات بھی ہیں، لہذا پلاسٹک کے برتنوں میں کھانا گرم کرنے گریز کرنا چاہیئے۔

ناشتہ نہیں کرنا 

بعض اوقات لوگوں کو ناشتہ کرنے کی بالکل عادت نہیں ہوتی اور وہ بغیر کچھ کھائے پیئے اسکول ، کالج اور دفتروں کو چلے جاتے ہیں۔لیکن ایسا کرنا صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ناشتہ صحت مند رہنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے لہذا اپنے روٹین میں ناشتے کو لازمی کرلیں ۔

Read Comments