اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پرخاتون 2 بچوں سمیت قتل

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2016 10:47am

اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کرکے خاتون کو دو بچوں سمیت قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق دیپالپور کے علاقے فخر ٹاوٴن کے رہائشی اکرم نے گھریلو جھگڑے پر چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی اور دو سوتیلے بچوں کو قتل کردیا،مقتولین میں خاتون کوثر بی بی ،پانچ سالہ ثمینہ اور آٹھ سالہ کاشف شامل ہیں،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیااور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بجھوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Read Comments