شائع 09 جولائ 2017 12:24pm

مشہور امریکی اداکار انتقال کر گئے

مشہور امریکی ٹی وی سیریز ٹرو بلڈ کے معروف اسٹار نیلسن ایلس انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی منیجر ایملی گیرسن سینز نے 39 سالہ اداکار کی موت کی تصدیق دی ہالی ووڈ رپورٹر کو کی۔

سینز کا کہنا تھا کہ نیلسن ہارٹ فیل ہونے کے سبب انتقال کرگئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک زبردست ٹیلنٹ تھے اور ان کے الفاظ اور موجود گی ہمیشہ یاد کی جائے گی۔

نیلسن کی ٹرو بلڈ کی ساتھی اداکارہ اینا پیکوئن کا کہنا تھا کہ اس زبردست ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنا بہت فائدہ مند رہا اور میں ان کی موت سے ٹوٹ گئی ہوں۔

جیسیکا کیسچین، اوکٹیویا سپینسر کے علاوہ اوروں نے بھی غم کا اظہار ٹوئٹر پر کیا اور نیلسن کے گھر والوں سے تعزیت کی۔

Daily mailبشکریہ

Read Comments