جتنے بال گریں اس سے دوگنے اُگائیں ان ٹوٹکوں کو آزمائیں
نیم کے پتوں میں کئی بیماریوں کا علاج موجود ہوتا ہے۔ ہم بالوں کے گرنے کے مسائل پر بھی نیم کے پتوں کے زریعے قابو پا سکتے ہیں ٭نیم کے پتے توڑ کر انہیںاس وقت تک ابالیں جب تک اس کا پانی آدھا نہ رہ جائے ،اس پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں پھر اس سے بالوں کو دھو لیں اس نسخے پر ہفتے میں ایک سے دو بار عمل کریں نتائج سے آپ حیران رہ جائیں گے۔
شہد اور زیتون کا تیل
دو بڑے چمچ شہد میں دو بڑے چمچ زیتون کا تیل شامل کرلیں ۔اسے اچھی طرح ملائیں اور اس مکسچر میں ایک چھوٹا چمچ دارچینی پاﺅڈر شامل کریں ۔اس پیسٹ کو سر اور بالوں پر لگا کربیس سے پچیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔پھر بال دھو لیں۔ اس سے بال نرم و ملائم بھی ہو جائیں گے اور نئے بال بھی اگنے لگیں گے ۔
آملا
ناریل کے تیل میں آملہ شامل کرکے اسے گرم کریں جب تک تیل کالا نہ ہو جائے ۔اس مکسچر کو ٹھنڈا کرلیں اور جڑوں میں لگائیں ۔ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔تین مٹ بعد دھو لیں۔
ایلو ویرا جیل
ایلو ویرا سے بالوں کی نشونما ہوتی ہے اور وہ مضبوط ہو جاتے ہیں ۔ایلو ویر کی شاخ میں سے جیل نکالیںا ور اسے سر پر لگا لیں۔اس سے بال جھڑنا رک جائیں گے کیونکہ ایلو ویرا خشکی کا خاتمہ کرتا ہے ۔اسے کچھ گھنٹوں تک بالوں میں لگا رہنے دیں پھر بال سادے پانی سے دھولیں ۔
پیازاور شہد
پیاز کو بیچ میں سے کاٹیں اور دو حصے کر لیں اور پھر اسے بالوں کی جڑوں پر لگائیں ۔اس کے بعد تھوڑا سا شہد لیں اور اس سے بالوں کا مساج کریں ۔کچھ منٹ تک اسے لگا رہنے دیں پھر ہلکے گرم پانی سے بال دھو لیں۔اس عمل کو ہر دس دن بعد دہرایا جا سکتا ہے۔بالوں کا جھڑنا روکنے ا ور ان کی بہتر نگہداشت کے لیے ان گھریلوٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ اچھی غذاکا استعمال اور اعصابی سکون کا ہونا بھی ضروری ہے ۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجئے