شائع 11 جولائ 2017 06:35am

ہالی ووڈ فلم اسپائیڈرمین ہوم کمنگ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

ہالی ووڈ فلم اسپائیڈرمین ہوم کمنگ نے باکس آفس پر دھوم مچادی۔فلم نے رواں ہفتے گیارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کماکر سب کو پیچھے چھوڑدیا اور باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم اسپائیڈرمین سیریز کی نئی پیشکش اسپائیڈرمین ہوم کمنگ کا جادو ایک بار پھر باکس آفس پر چل پڑا۔

اسپائیڈرمین کے جال نے سب کو اپنے جال میں پھنسا لیا۔ ایڈوینچر اور سسپنس سے بھرپور فلم رواں ہفتے باکس آفس پر گیارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

جبکہ گزشتہ ہفتے باکس آفس پر راج کرنے والی ہالی وڈ فلم ڈیسپیکیبل می تھری تین کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کے بزنس کےساتھ دوسرے نمبرپررہی۔

Read Comments